• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 توقعات سے بڑھ کر شاندار ہوگا: احمد علی بٹ


پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود بھی رواں سال کے لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب توقعات سے بڑھ کر شاندار ہوگی۔

جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احمد علی بٹ نے کہا کہ لکس اسٹائل ایوارڈز شو کے 20ویں ایڈیشن کی تیاریاں جاری ہیں اور ہم پرفارمنس کے لیے بےحد پُرجوش ہیں۔

احمد علی بٹ نے کہا کہ لکس اسٹائل ایوارڈز جوکہ پاکستان کا سب سے بڑا ایوارڈ شو ہے، ہمیشہ اپنے سامعین کو زبردست پرفارمنسس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کورونا ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں اور پابندیوں کے باوجود بھی مجھے لگتا ہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کے بہترین شوز میں سے ایک ہوگا جو اب تک منعقد کیا گیا ہے۔

احمد علی بٹ کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ اپنے لُکس سے زیادہ شو میں دینے والی اپنی پرفارمنس پر توجہ دیتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب 9 اکتوبر کو کراچی میں منعقد ہونے والی ہے۔

تازہ ترین