• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف نے ایف آئی اے میں جواب جمع کرا دیا

لاہور (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو جواب جمع کرادیا۔شہباز شریف کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب کا ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی۔، ایف آئی اے نے کہا کہ شہباز شریف سے جو سوالات پوچھے گئے ان میں سے کسی کا ایک بھی جواب نہیں دیا،وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں 20 سوالات پر مشتمل سوال نامہ بھیجا تھا۔شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہبازسمیت فیملی کے دیگر افراد پر25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا کیس ہے۔دوسری جانب شہباز شریف اور ان کی فیملی پر منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے جوابات سے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم غیر مطمن، ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے جو سوالات پوچھے گئے ان میں سے کسی کا ایک بھی جواب نہیں دیا۔ شہباز شریف نے اپنے جواب میں لکھ دیا ہے کہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے ۔ شہباز شریف نے جواب میں لکھا کہ پہلے دن سے بتا رہا ہوں شوگر مل اور خاندانی کاروبار بیوی بچوں کی ملکیت میں ہیں اور ان سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ میرے بیوی بچے شئیر ہولڈر اور ڈائریکٹر ز ہیں اور وہ عاقل بالغ اور جوابدہ ہیں مجھ سے سوال کرنا مجھےمقدمہ میں پھنسانے اور بطور اپوزیشن لیڈر میری آواز کو دبانے کی سازش ہے۔

تازہ ترین