پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ، میزبان اور ماڈل عائشہ عُمر کی لکس اسٹائل ایوارڈز کے اسٹوڈیو سے ریہرسل کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پاکستان کے سب سے بڑے ایوارڈ شو لک اسٹائل ایوارڈز کی تقریب آج کراچی میں ہونے جارہی ہے، ایسے میں سوشل میڈیا پر مختلف فنکاروں کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جن میں انہیں ایوارڈ میں بہترین پرفارمنس دینے کے لیے ریہرسل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اب اداکارہ عائشہ عُمر کی لکس اسٹائل ایوارڈز کے اسٹوڈیو سے ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں اُنہیں میوزک آرٹسٹ دنو علی کے ساتھ ریمپ پر واک کے لیے ریہرسل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ عُمر سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور آنکھوں پر کالا چشمہ بھی پہنا ہوا ہے جبکہ دنو علی نے سبز رنگ کے پرنٹ والی سفید شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل‘ میں اس برس جیو انٹرٹینمنٹ نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔
جیو ٹی وی اپنی بہترین پروڈکشن کے لیے ٹیلی ویژن کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 25 نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔