• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسی سیاسی قیادت سامنے آنی چاہیے جو سب کو ساتھ لے کر چلے، رانا ثنا اللّٰہ


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ایسی سیاسی قیادت سامنے آنی چاہیے جو سب کو ساتھ لے کر چلے، ایسی سیاسی قیادت نہیں ہو جو افغانستان سے تو بات کرے لیکن اپوزیشن سے بات کرنے کو تیارنہ ہو۔

فیصل آباد میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے ساتھ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ حکومت نےکرپشن کو این آر او دے دیا ہے،  اگر یہ ہی کچھ کرنا تھا تو کہاں گئی وہ شفافیت اور دعوے؟ الیکشن کو مینج کرکےکیا حاصل کیا گیا؟۔

راناثنا اللّٰہ نے کہا کہ ملک کو آئین کے مطابق چلانا ہوگا، ملک میں صاف شفاف الیکشن کروانا ہوں گے، یہ ملک ہر دن تباہی کر طرف جارہا ہے، عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔

تازہ ترین