• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوحہ، امریکا سے مذاکرات شروع، طالبان نے فنڈز بحالی کا مطالبہ کردیا

دوحہ(اے ایف پی /جنگ نیوز )دوحہ میں مذاکرات کے دوران طالبان نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان کی حکومت کو ’غیرمستحکم‘ نہ کرے۔اے ایف پی کے مطابق دوحہ میں مذاکرات کے بعد عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ہفتے کو کہا کہ ’ہم نے واضح طور پر ان کو بتایا کہ افغانستان میں حکومت کو غیر مستحکم کرنا کسی کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات سب کے فائدے میں ہیں۔ افغانستان میں موجودہ حکومت کو کمزور نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین