پشاور( وقائع نگار) یونائیٹڈ پی ڈی اے ورکرز یونین نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور پلاٹ الاٹمنٹ میں تاخیری حربوں سمیت دیگر مطالبات کیلئے حیات آباد پی ڈی اے آفس کے سامنے گزشتہ روز بھی احتجاجی کیمپ لگایا۔کیمپ کی قیادت یونین کے صدر ضیاء الحق، جنرل سیکرٹری ابوذر خان، چیئرمین قمر وہاب، سیکرٹری اطلاعات ایم جی نیازی نے کی مظاہرین نے کہا کہ پی ڈی اے کے اٹھارہ سو تک ملازمین سروس سٹرکچر سے جبکہ تین سو تک ملازمین ریگولرائزیشن سے محروم ہیں جبکہ ابھی انہیں پلاٹس الاٹمنٹ کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے انہوں نے کہا کہ ان کی تنخواہ میں 10فیصد اضافہ اور20فیصد خصوصی الاؤنس دیا جائے صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 1800 ملازمین کیلئے مناسب اسکیل دیکر تمام ورک چارج ملازمین کو ریگولرائزیشن پلاٹ کوٹہ میں 02فیصد سے 05فیصد اضافہ کیا جئے تک سکیل 16تک کے تمام ملازمین کیلئے مناسب سروس اسٹرکچر، بی پی ایس -1 سے بی پی ایس 16تک پی ڈی اے کے تمام ملازمین کیلئے باقاعدہ بنیاد پر ڈی پی سی اور سکولوں کے کوٹے میں 03فیصد سے 05فیصد اضافہ کرکے ملازمین کیلئے پینل اور ہسپتال قائم کیا جائے پی ڈی اے کو ایس ٹی پی لینڈ ریونیوکلاس کے باقی ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی جائے مظاہرین نے کہا کہ اس سلسلے میں پی ڈی اے ملازمین نے پہلے بھی احتجاج کیا تاہم ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جا رہے ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر ان کے مطالبات تسلیم کیے جائیں ورنہ احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائیگا۔