اسلام آباد (ایجنسیاں ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ایٹمی سائنسدان اورمحسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ اور تدفین کے تمام مراحل کی خود نگرانی کرتے رہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کی سب سے پہلے تصدیق شیخ رشید نے کی تھی۔شیخ رشید احمد نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ہنگامی اجلاس بلایا، جس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔اتوار کو وفاقی وزیر داخلہ فیصل مسجد پہنچے اور جنازہ گاہ کی سکیورٹی کاجائزہ لیااور اس موقع پر شیخ رشید احمد نے سکیورٹی کو جنازہ گاہ کے انتظامات سنبھالنے کی ہدایت کی ۔