لاہور(نمائندہ خصوصی) چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور عوام کو ریلیف دئیے بغیر مستحکم حکومت کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، مہنگائی پر ہر حال میں قابو پانا ہو گا، بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے عوام کو ریلیف دئیے بغیر مستحکم حکومت کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، وزیراعظم عمران خان کوعوام کو ریلیف دینے کیلئے مناسب حکمت عملی کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور ن لیگ کی حکومت نے ہمارے دور کے شروع کئے ہوئے ہر فلاحی منصوبے کو بند کرنے کی کوشش کی، اداروں کے فنڈز منجمد کر دئیے۔