• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

TIR ​​،این ایل سی گاڑیاں برآمدی سامان لیکر ترکی اور آذربائیجان پہنچ گئیں

اسلام ٓاباد( کامرس رپورٹر ) بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ(ٹی آئی آر) ​​کے تحت کراچی سے برآمدی سامان لے کر این ایل سی کی گاڑیاں ترکی اور آذربائیجان پہنچ گئیں۔ ترکی کے شہراستنبول اور آذربائیجان کے دارالحکومت باکو آمد پردونوں ممالک کے سرکاری عہدیداروں اور معروف کاروباری شخصیات نے گاڑیوں کے قافلوں کا استقبال کیاخطے کے برادر ممالک کے درمیان بذریعہ سڑک رابطے کے قیام کے تاریخی موقع پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا،تقریبات سے سفراء و دیگرنےخطاب کیا۔این ایل سی کے مطابق استنبول کے مرات بے کسٹم پوسٹ میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں ترکی کی وزارت ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر ، وزارت تجارت ، چیمبر آف کامرس اینڈ کموڈٹی ایکسچینج آف ترکی ، اسلامی تعاون تنظیم سیکریٹریٹ اور ایرانی وزارت ٹرانسپورٹ کے سینئر اہلکاروں نے شرکت کی۔ ترکی میں سفیرپاکستان محمد سائرس سجاد قاضی اور جنیوا میں مقیم بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ(آئی آر یو) کے سیکرٹری جنرل امبرٹو ڈی پریٹو بھی اس موقع پر موجود تھے۔شرکاء نے این ایل سی کی اس کاوش کو خطے کی منڈیوں کے درمیان روابط کومضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور پاک ترکی تجارت کو بڑھانے کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

تازہ ترین