• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر میرے لیے اللّہ کا خاص تحفہ ہیں: غنا علی کا شوہر کیلئے پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر غنا علی نے اپنے شوہر کے لیے ایک خصوصی ویڈیو بناکر شیئر کی ہے جوکہ مختلف ویڈیو کلپ کی مدد سے بنائی گئی۔


غنا علی نے یہ ویڈیو شوہر کی سالگرہ کے لیے خصوصی طور پر بنائی ہے اور اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے اپنی پوسٹ کو ایک طویل کیپشن بھی دیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’دُنیا کے سب سے مہربان اور رحم دل انسان کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ میری زندگی کے سب سے خاص انسان ہیں، آپ میرے دوست، میرے شوہر اور میرے دُکھ درد کے ساتھی ہیں۔‘

غنا علی نے یہ بھی لکھا کہ ’میرے شوہر ہر دن مجھے اپنی محبت سے خاص محسوس کرواتے ہیں اور میں اُنہیں اپنی زندگی میں پاکر بہت زیادہ خوش ہوں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میرے شوہر، میرے لیے اللّہ تعالیٰ کا ایک خاص تحفہ ہیں اور میں آج اس خاص دن کے موقع پر اُن سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں خاص محسوس کروانا چاہتی ہوں۔‘

اُنہوں نے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں دُعا کرتی ہوں کہ ہماری محبت ایسے ہی سلامت رہے اور اللّہ تعالیٰ ہمیں بُری نظر سے بچائے۔‘

غنا علی نے مزید لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ، آپ کو ہر اُس خوشی سے نوازے جس کے آپ حقدار ہیں۔‘

خیال رہے کہ غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

تازہ ترین