• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم مداحوں کو کونسی دلچسپ خبر دینے والے ہیں؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی نئی پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کے لیے سوالیہ نشان چھوڑ دیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹس پر اپنے مختلف پیغامات اور تصویریں شیئر کرکے مداحوں سے مستقل رابطے میں رہنے والے کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔

بابر اعظم نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں اسکرین پر بابر اعظم کو ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر دیکھ کر ایسا ظاہر ہورہا ہے کہ بابر اعظم جِم میں موجود ہیں۔

بابر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’جلد ہی کچھ دلچسپ خبر شیئر کروں گا۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’ٹیزر‘ کا بھی استعمال کیا۔

بابر اعظم کے ٹوئٹ نے اُن کے مداحوں پر ایک سوالیہ نشان چھوڑ دیا ہے کہ آخر وہ اپنے چاہنے والوں کے لیے کیا نیا لانے والے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اُن کے ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین