جہیز کا سامان واپس نہ کرنے پر سابق وفاقی وزیر قانون وصی ظفر کے بیٹے وقار وصی کو گرفتار کرلیا گیا۔
سینئر سول جج قدرت اللّٰہ نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر وقار وصی کو ایک سال قید کی سزا سنائی۔
عدالت نے وقار وصی کو 20 مارچ 2018 کو جہیز کا سامان واپس کرنے کا حکم سنایا تھا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ وقار وصی نے عدالتی فیصلے کے باوجود سابقہ بیوی کو جہیز کا سامان واپس نہیں کیا، وقار وصی کو عدالتی فیصلے پر عملدر آمد کی صورت میں ایک سال سے قبل ہی رہا کردیا جائے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ وقار وصی عدالتی فیصلے پر عملدرآمد میں ناکام رہے، وقار وصی جہیز کا سامان واپس نہ کرنے کا کوئی مناسب جواز بھی پیش نہیں کرسکے۔