• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر نے وائٹ بال کرکٹ میں سست بیٹنگ کی تنقید مسترد کردی

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم وائٹ بال کرکٹ میں اننگز اوپن کرتے ہیں۔ محدود اوورز کرکٹ میں عام طور پر اوپری نمبرز پر کھیلنےوالے بیٹرز کا اسٹرائیک ریٹ بہت ہائی ہوتا ہے، لیکن بابر ہر فارمیٹ میں پاکستان کے بہترین بیٹسمین اور رنز کے انبار لگاتے ہیں، تاہم ٹی ٹوئنٹی میں 130 اور ون ڈے انٹرنیشنلز میں سو رنز سے کم کا اسٹرائیک ریٹ ان پر دبائو کا سبب بنتا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو میں انہوں نے اس تنقید کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا میں اور محمد رضوان اوپننگ کرتے ہیں، ہم میں کبھی بھی نہیں چاہوں گا اسکور کی قیمت اپنی اننگز کو طول دوں، یہ میری فطرت نہیں، ہم دونوں وکٹ پر ایک دوسرے کو سراہتے ہیں، ساتھ ہی کوشش کرتے ہیں کہ جو بھی بہتر کھیل رہا ہو وہ دیر تک وکٹ پر رہے اور اس کی فارم کا فائدہ ٹیم کو ہو، ہم ہرطرح چاہتے ہیں کہ اسکور بڑھتا رہے۔ میں چاہتا ہوں کہ مومنٹم بن جائے اور پھراسے باقی آنے والے بیٹرز برقرار رکھیں اور ہم دونوں ایک ساتھ آئوٹ نہ ہوجائیں، مثبت رہیں اور اسٹرائیک ریٹ اچھا ہو۔ دریں اثنا بابر اعظم نے اپنی نئی پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کے لیے سوالیہ نشان چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جلد ہی کچھ دلچسپ خبر شیئر کروں گا۔

تازہ ترین