کر اچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائزز نے گزشتہ ماہ گورننگ کونسل میں پیش کردہ پی سی بی کی پیشکش کو قبول کرلیا ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کرنے پر پی سی بی نے چھ فرنچائزز کو پیشکش کی تھی جس میںپی ایس ایل 5 اور 6 کے لیےانہیں کوویڈ 19 ریلیف دینا، ساتویں ایڈیشن سے 20ایڈیشن تک سینٹرل پول آف ریونیو میں ان کے شیئر میں اضافہ کرنا اور ڈالر کا ریٹ مقرر کرناشامل ہے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان ان حل طلب معاملات کی وجہ سے برانڈ کی ساکھ متاثر ہورہی تھی۔ خوشی ہے کہ یہ تمام معاملات بالآخر حل ہوگئے، یہ فرنچائز مالکان کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ فرنچائز مالکان نے اپنےاعلامیہمیں کہا ایچ بی ایل پی ایس ایل ہم سب کے دل کے بہت قریب ہے۔ سال 2016 کے بعد سے ہم نے اسے آج اس مقام پر پہنچانے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ پی سی بی کی پیشکش کو قبول کرنا اس امر کی تصدیق ہے کہ ہمایچ بی ایل پی ایس ایل کو ایک بڑی اور بہتر لیگ بنانے کے لیے پرعزم ہیں ۔ ایسی لیگ جہاں بہترین کھلاڑی حصہ لیں۔ بورڈ حکام نے فرنچائزز کو جو ماڈل پیش کیا تھا اس پر انہوں نے غور کیلئے وقت مانگا تھا۔ یاد رہے کہڈیڑھ سال پہلے ڈالرز کا ریٹ 132.6مقرر کرنے کی تجویز آئی تھی لیکن اس پر معاملات آگے نہ بڑھ سکےتھے۔