• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پر تنظیم بزم ندرت فکر کے تحت تعزیتی نشستیں

کونٹری ( نمائندہ جنگ ) دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، تنظیم بزم ندرت فکر نے راولپنڈی سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں تعزیتی نشستوں کا اہتمام کیا، تنظیم کے چیف آرگنائزر جاوید مغل کی صدارت تعزیتی اجلاس منعقد کیاگیا جس میں آن لائن مغفرت کی دعا کا اہتمام کیا گیا، تنظیم کے ممبران و عہدیداران و بانی و چیف آرگنائزر،جاوید اقبال مغل، مرکزی چیئرمین حاجی اعظم عثمانی، محترمہ ارم گل راجہ، محترمہ روبینہ قریشی، ظفر ملک، ڈاکٹر اظہر خان، شفیق خٹک، ذوالفقار زلفی، وسیم مغل ، پروفیسر زیب خان، پروفیسر شاھد چوھدری اور سردار یاسین خان نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات ان گنت ہیں، خدا انہیں غریق رحمت کرے، انہوں نے کہا کہ آپ قوم کے حقیقی ہیرو تھے ،وہ اپنے کارناموں کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہیں گے، جاوید مغل نے حکومت سے اپیل کہ وہ ڈاکٹر عبدالقدیر کے نام پر ایسا ایوارڈ شروع کرے جو پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دینے والوں کو دیا جائے، انھوں نے کہا کہ وہ عنقریب ڈاکٹر قدیر مرحوم کی خدمات اور انھیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا اہتمام کریں گے، جس میں اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا، دریں اثناء کوونٹری فلاور کے صدر عامر چوہدری، مبارک کیانی، نعت خواں چوہدری اللہ دتہ، راجہ شیراز کیانی، راجہ ظفر اور رانا اعجاز نے ڈاکٹر قدیر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈاکٹر قدیر نے پاکستان کو دنیا بھر میں محفوظ بنایا۔
تازہ ترین