• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: سفاک بہن نے سوئے ہوئے بھائی کو قتل کر دیا

فیصل آباد میں گھریلو ناچاقی پر بہن نے تیز دھار آلے کے وار کر کے بھائی کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر آلۂ قتل برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق جڑانوالہ کے چک 583 گ ب میں شادی شدہ خاتون نے تیز دھار آلے سے اپنے سوئے ہوئے بھائی پر اچانک وار کیئے جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے آلۂ قتل برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ اپنے شوہر اور سسرال میں ناراضگی کے باعث کچھ عرصہ قبل میکے آئی تھی جبکہ مقتول اس سے واپس سسرال جانے کے لیے اصرار کر رہا تھا۔

اسی معاملے پر دونوں بہن بھائی میں گزشتہ رات جھگڑا ہوا اور آج صبح ملزمہ نے بھائی کو قتل کر دیا۔

پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جڑانوالہ منتقل کر کے مقدمہ درج کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین