• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 شادیاں کرنے والی بہن بھائی کے ہاتھوں قتل


پنجاب کے ضلع سرگودھا میں پسند کی 6 شادیاں کرنے والی بہن کو 22 سالہ بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کرکے اسے گھر کے کمرے میں ہی دفن کر دیا۔

چٹھے شوہر نے بیوی کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تو دورانِ تفتیش قتل کا انکشاف ہوا۔

سرگودھا کے گاؤں 17 جنوبی ٹانگوں والی کی رہائشی 30 سالہ نگہت پروین کے اغواء کا 17 اگست 2020ء کو تھانہ صدر میں اس کے چھٹے شوہر وسیم امجد نے مقدمہ درج کروایا۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

لاہور میں غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا

شمالی وزیرستان میں 2 خواتین کا غیرت کے نام پر قتل، 2 ملزم گرفتار

مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے نگہت پروین کی تلاش شروع کی تو اس کے موبائل کی آخری کال کی لوکیشن والدین کے گھر پہنچ کر ختم ہو گئی۔

پولیس کے رابطہ کرنے پر اہلِ خانہ بتاتے ہے کہ نگہت دوستوں کے ساتھ اسلام آباد گئی ہوئی ہے۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تفتیش کو آگے بڑھایا اور نگہت پروین کے 22 سالہ بھائی عبداللّٰہ ہاشم سے تفتیش شروع کی تو وہ انکشافات کرتا ہی چلا گیا۔

بھائی نے بتایا کہ بہن گزشتہ 8 سال سے بدنامی کا باعث بنی ہوئی تھی، گاؤں کے لوگ بھی بہن کے کردار کی وجہ سے ہمیں اچھا نہیں سمجھتے تھے، جب وہ چھٹی شادی کر کے گھر آئی تو میں نے کمرے میں بند کر کے فائرنگ سے قتل کیا اور کمرے میں ہی دفن کر دیا۔

پولیس نے مقتولہ کے بھائی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آلۂ قتل برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کا چالان جلد مرتب کر کے عدالت کو بھجوا دیا جائے گا۔

تازہ ترین