• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں بھائی نے بہن کی زندگی چھین لی، غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم ڈی ایم سی ساؤتھ میں سب انسپکٹر ہے۔

اطلاعات کے مطابق مرین اپارٹمنٹ میں 19 سالہ نور الہدیٰ کو اس کے سگے بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کردیا، ملزم قمر حسنین نے بہن کو گھر کے اندر ہی قتل کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ نورالہدیٰ کی اپنے محلے میں کسی سے دوستی تھی اور دونوں فون پر رابطے میں رہتے تھے، ملزم اپنی بہن کو رابطے سے منع کرتا تھا تاہم بہن نہ مانی تو ہفتے کو فائرنگ کر کے اُسے قتل کردیا۔

پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزم نے بتایا کہ اس نے یہ اقدام غیرت میں آکر کیا ہے۔ بھائی کے ہاتھوں قتل کی گئی نورالہدیٰ گریجویشن کر رہی تھی۔

تازہ ترین