• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا حکم نامہ جاری

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے حکم نامہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ سندھ حکومت حدبندی کے لئے الیکشن کمیشن کو ایک ماہ میں ڈیٹا فراہم کرے۔

ای سی پی نے حکم نامے میں کہا کہ سندھ حکومت مقامی حکومتوں کے قانون میں ترمیم ایک ماہ میں فراہم کرے۔

الیکشن کمیشن نے حکم نامے میں مزید کہا کہ عملدرآمد نا ہونے پر ایک ماہ بعد کیس کی الیکشن کمیشن میں دوبارہ سماعت ہوگی۔

ای سی پی نے حکم نامے میں یہ بھی کہا کہ عملدرآمد نہ ہونے پر چیف سیکرٹری سندھ ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر وضاحت دیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ سندھ حکومت کے نمائندے مرتضیٰ وہاب کہہ چکے ہیں کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ کو مردم شماری 2017 کے نتائج پر اعتراض ہے، سندھ حکومت کے مردم شماری پر اعتراض کا فیصلہ پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس نے کرنا ہے۔

الیکشن کمیشن نے حکم نامے میں کہا کہ مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن پارلیمنٹ کے فیصلے کا انتظار کرے، سندھ حکومت کے نمائندے نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے اعتراض پر پارلیمنٹ کے فیصلے سے قبل مردم شماری کے نتائج حتمی نہیں۔

تازہ ترین