• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی این ایس اسکواش ٹورنامنٹ: طیب اسلم، فرحان زمان کواٹر فائنل میں

چیف آف دی ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے طیب اسلم اور فرحان زمان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، ویمن ایونٹ میں سعدیہ گل اور نور الہدیٰ نے آخری 8 کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔

اسلام آباد میں پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری چیف آف دی ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں مینز ایونٹ میں پاکستان کے طیب اسلم اور فرحان زمان نے فتوحات حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

اُن کے علاوہ ہانگ کانگ کے تسز کووان لئو، میکس لی، ہنری لیونگ، فرانس کے آگسٹ ڈسورڈ، مصر کے مصطفیٰ ال سیرتی اور کریم الحمامی بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

ویمن ایونٹ میں سوئٹزرلینڈ کی نادیہ، فرانس کی میری اسٹیفن، مصر کی فیروز ابوالخیر، فرح مومن، سلمیٰ الطیب، نادین کوٹب اور پاکستان کی سعدیہ گل اور نور الہدیٰ نے آخری 8 کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔

تازہ ترین