دفاعی تجزیہ کار اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ نوٹیفکیشن سے پہلے خبر کا آنا وزیراعظم عمران خان کو شاید ناگوار گزرا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران اعجاز اعوان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر وزیراعظم اور آرمی چیف میں کوئی ابہام نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی وزیراعظم کی مشاورت سے ہی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے پہلے خبر کا آجانا وزیراعظم کو ناگوار گزرا ہے۔