• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کا دورہ

لاہور(نمائندہ جنگ)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع ہمارے لئے چیلنج ہے مگر انشا اللہ پاکستان اپنے مشن میں کامیاب ہوگا ۔دنیا میں سب زیادہ اقلیتیں پاکستان میں محفوظ ہیں اور ہیومن رائٹس کو بھی ملک بھر میں یقینی بنایا جارہا ہے ۔الحمد للہ پاکستان ایک پر امن ملک بن چکا ہے اور افواج پاکستان سمیت دیگر سکیورٹی فورسز اور عوام متحد ہوکر دہشت گردوں اور ان کے سہولتوں کا روں کا مکمل خاتمہ کر رہے ہیں ۔ وہ اپنے دورہ یورپ کے دوران برسلز میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے برسلز میں تحریک انصاف کے پہلے سیکرٹریٹ کا افتتاح بھی کیا ہے۔ گور نر پنجاب اپنے دورے کے دوران یورپی پار لیمنٹ کے اراکین اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین