کراچی (ٹی وی رپورٹ) لاہور اور پشاور میں بصارت سے محروم افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ پشاور میں صوبائی اسمبلی کے باہر دھرنا دیا، جبکہ لاہور میں چیئرنگ کراس مال روڈپر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نابینا تعلیم یافتہ افراد کو تعلیمی قابلیت کے مطابق نوکریاں اور ملازمتوں میں کوٹہ دیا جائے۔