• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 6 لڑکیاں اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 6 لڑکیوں کواغواءکر لیاگیا۔ تھانہ بنی کو شگفتہ عزیز نے بتایاکہ اس کی ہمشیرہ (م) کو ظہیر عباس اور آنٹی ریحانہ نے مل کر اغوا کرلیا۔تھانہ ویسٹریج کو روبینہ نورین نے بتایا کہ اس کی بہن (س)عمر 32سال جوگھر کی چیزوں کی خریداری کیلئے نکلی اور واپس گھر نہ آئی جس کو تلاش کیا مگر نہ ملی جس کا موبائل بھی بندجا رہا ہے اس کے پاس 30ہزار روپے بھی تھے ۔تھانہ گوجرخان کو قیصر محمود نے بتایا کہ اس کی بہن (ع) بی بی جس کی شادی تقریباً دس10 سال پہلے کنور آزاد کشمیر میں ہوئی تھی، 24 ستمبر کو میری بہن اپنے بچوں کے ساتھ ہمار ے گھر میکے رہنے کیلئے آئی اور یکم اکتوبر کو اپنی والدہ کو بتایا کہ میں جبر شہر بچوں کے چیک اپ کیلئے جا رہی ہوں میں شام کو واپس گھر آیا تو پتہ چلا کہ میری بہن اپنے بچوں کے ہمراہ جبر شہر گئی تھی واپس نہیں آئی اس کے موبائل نمبر پر فون کرتا رہا جو بند تھااپنے طور پر سب رشتہ داروں اور اس کے سسرال میں تلاش کرتا رہا ہوں تاحال میری بہن ،اس کے بچے غلام مرتضی اور مومنہ کا پتہ نہیں چلا ہے۔تھانہ صدربیرونی کو مہتاب سلیم نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ (ح)عمر 22سال 2ستمبر سے گھر سے لاپتہ ہوگئی تین چار ماہ قبل وقاص نے ہماری بہن کا رشتہ مانگا تھا جس کو ہم نے انکار کر دیا تھا جس کی وقاص اور اس کے گھر والوں کو کافی رنجش تھی مجھے قوی یقین ہے کہ میری بہن کو وقاص نے ورغلا اور بہلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔تھانہ مری کو محمد چن زیب نے بتایا کہ سائل کی ہمشیرہ (ف) بی بی عمر 19 سال جو میٹرک کا امتحان دیکر گھر میں رہتی تھی 10اکتوبر کی رات سے گھر سے غائب ہو گئی جسے عدیل احمد اپنے والد عید اکبر عرف عیدو کے ایماء پر اغواء کر کے لے گیا۔تھانہ مری کو محمد شفیق نے بتایاکہ اس کی بیوی(ع)بی بی گھر سے کپڑے وغیرہ لیکر چلی گئی گھر سے زیور طلائی وزنی 4 تولہ اور 2 لاکھ روپے بھی غائب تھے اپنے طور پر پتہ جوئی کرنے پر سائل کو پتہ چلا کہ اسے عثمان غازی اور شہزاد احمد بہلا پھسلا کر اغواکرکے لے گئے ہیں ۔
تازہ ترین