• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرور کونین ؐکی آمد کی خوشیاں منانا خوش نصیبی ہے، یوسف رضا گیلانی

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سرور کونین محمد مصطفیؐ کی آمد کی خوشیاں مناناہماری خوش نصیبی بھی ہے ان کی آمد کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں ان کی پیروی کرنے کا بھی عہد کرنا ہو گا۔ملتان کینٹ میں ممبر کینٹونمنٹ بورڈ شیخ وحید قریشی کی رہائش گاہ پر محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اگر آپؐ کی پیروی اور اطاعت کریں تو ہمارے بیشتر مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے دین اور اطاعت رسول سے دوری دنیاوی اور آخرت کے مسائل کا باعث ہے ہمارے اکابرین کی شاندار روایات ہیں جنہیں اپنا کر ہم آپؐ کے راستے پر چل سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا جس کے لیے تخلیق کی گئی اس نبی ؐ کا امتی ہونا بھی ہماری خوش نصیبی ہے جنہوں نے اپنی امت کی بخشش کیلئے دعائیں کیں اور دنیا کو قرآن و حدیث کی صورت میں زندگی گزارنے کے حقیقی طریقوں سے روشناس کرایا اور معاشروں میں بہتری کا سامان مہیا کیا اس موقع پر ملک خان محمد خانی، ممبر کینٹونمنٹ بورڈ ملک بلال خانی ودیگر بھی شریک تھے۔
تازہ ترین