• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لائن منصوبے کی مزید 40 بسیں آج کراچی پہنچیں گی


کراچی کے گرین لائن بس منصوبے کے لیے مزید 40 بسیں آج کراچی پہنچیں گی۔

پورٹ حکام کے مطابق جہاز ’’آئی وی اوشین‘‘ آج رات ساڑھے 11بجے کراچی بندرگاہ پہنچے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پورٹ پر برتھ ملنے کے بعد 40 بسیں جہاز سے اتاری جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق گرین لائن منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گرین لائن بس منصوبے کی پہلی کھیپ میں 40 بسیں گزشتہ ماہ کراچی پہنچی تھیں، اس موقع پر کراچی پورٹ پر ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شرکت کی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک چلائی جائیں گی، بسوں میں خواتین اور معذور افراد کے لیے مخصوص نشستیں ہوں گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر پہلے ہی کراچی والوں کو اکتوبر کے آخر میں گرین لائن بسیں چلانے کی خوش خبری دے چکے ہیں۔

تازہ ترین