• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کے پہلے پشتو گانے کے نام بڑا اعزاز

عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کے موسیقی کیریئر کا پہلا پشتو گانا جوکہ 22 ستمبر کو ریلیز ہوا تھا، اب تک ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر اس کے 16ملین ویوز ہوگئے ہیں۔

علی ظفر کے کیریئر کا پہلا پشتو گانا ’لارشہ پخاور‘ کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے، صرف 20 دنوں میں اس گانے کو یوٹیوب پر 16ملین ویوز مل چکے ہیں۔

علی ظفر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے پروڈکشن ہاؤس ’لائٹنگیل ریکارڈز‘ کے آفیشل انسٹا اکاؤنٹ پر کی گئی اس حوالےسے ایک پوسٹ کو شیئر کرکے اپنی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یہی نہیں یہ گانا پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب کی میوزک کیٹیگری میں مسلسل ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

خیال رہے صرف پاکستان میں ہی نہیں علی ظفر کے اس پشتو گانے کو متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پشتون لوگوں کی جانب سے بھی بہت پسند کیا گیا۔

معروف عربی جریدے خلیج ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق یہ گانا ریلیز ہونے کےفوراََ بعد ہی متحدہ عرب امارات میں ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب کی میوزک کیٹیگری میں چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا تھا۔

علی ظفر اور گُل پانڑہ کے اس نئے گانے کا نام’لارشہ پخاور‘ ہے جس میں اُنہوں نے پشتون ثقافت کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ دِکھایا ہے جبکہ یہ گانا پشتون کلچر ڈے کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا۔

تازہ ترین