• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سزا یافتہ ہیں، ہم کیوں نواز شریف بنیں گے، فرخ حبیب

وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں، ہم کیوں نواز شریف بنیں گے، نواز شریف مریم نواز کو مبارک ہوں۔

مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ایک کروڑ 70 لاکھ پاکستانیوں نے ووٹ دیا۔

وزیر مملکت فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی اپنی پہچان ہے، وہ قوم کے ہیرو ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نوں کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو اب ووٹ کی عزت یاد آ گئی ہے، وہ نواز شریف بننے کی کوشش نہ کریں۔

تازہ ترین