• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12888نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 431 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 7514 ہوچکی ہے۔ آج مزید341 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد434247 ہوچکی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اب تک 6172102 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 463248 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت21487 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 21193 گھروں میں، 30 آئسولیشن سینٹرز میں اور 264 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ261 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 21 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے431 نئے کیسز میں سے 140 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع جنوبی میں 54، ضلع شرقی 44، کورنگی 21، ملیر 12، ضلع وسطی 6 اور غربی سے 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدر آباد 77، کشمور 24، لاڑکانہ 19، سانگھڑ 17، تھر پارکر 15، شکارپور 14، دادو 14، نوشہرو فیروز 12، سجاول 12، ٹھٹھہ 12، میرپور خاص 11، ٹنڈو الہیار 10، جیکب آباد 10، جامشورو اورسکھر 8-8، مٹیاری اور عمر کوٹ 6-6، خیر پور 5، گھوٹکی 4، بدین 3 اور شہید بینظیر آباد سے 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین