• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکردو: سیاحوں کی بس ٹریلر سے ٹکراگئی، 3 جاں بحق، 7 زخمی


اسکردو میں سیاحوں کی بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور7 زخمی ہوگئے۔

حادثے کا شکار ہونےوالی بس اسکردو سے کراچی جارہی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر روندو غلام علی کے مطابق حادثہ شاہراہ اسکردو پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار بس ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

قومی خبریں سے مزید