• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بصارت سے محروم افراد نوکریوں میں معذوروں کا کوٹہ دینے کے لیے سراپا احتجاج


بصارت سے محروم افراد اپنے مطالبات منوانے کے لیے ملک کے تین بڑے شہروں میں سراپا احتجاج ہیں۔ سفید چھڑیوں کا سہارا لیے، اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے کراچی، لاہور اور پشاور میں نابینا افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج پر بیٹھے نابینا افراد کا مطالبہ ہے کہ وہ تعلیم یافتہ ہیں انہیں معذور افراد کے کوٹے پر نوکریاں دی جائیں۔ انھیں نظر انداز کیوں کیا جارہا ہے؟

ادھر لاہور میں مال روڈ لاہور پر بصارت سے محروم افراد دوسرے روز بھی حکومت سے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ گزشتہ رات بھی مظاہرین نے سڑک پر ہی گزاری۔

انکا مطالبہ وہی ہے کہ 2019 میں نوکریوں میں کوٹہ دینے کے معاہدے کی پاسداری کی جائے۔

پشاورمیں بھی نابینا افراد نے نوکریاں دینے کے مطالبے کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے باہر دھرنا جاری رکھا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا، جبکہ انتظامیہ نے مطالبات پورے ہونے کے وعدے کے ساتھ مظاہرین سے جگہ خالی  کرنے کی اپیل بھی کردی۔

تازہ ترین