• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت قانون سے نئے نیب آرڈیننس پر رائے طلب

نیب نے وزارت قانون سے نئے نیب آرڈیننس پر قانونی رائے مانگ لی ہے۔ وزارت قانون کی رائے آنے تک نیب میں تمام معاملات پر فیصلے معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نیب ہیڈ کوارٹرز نے ریجنل آفسز کو خط لکھ کر تمام معاملات پر فیصلے لینے سے روک دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نیب نے وزارتِ قانون سے نئے آرڈیننس سے متعلق کئی سوالات پر وضاحت اور تشریح مانگی ہے، ریجنل آفس بھی نیب آرڈیننس پر اپنی رائے دیں۔

تازہ ترین