• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی درآمد کا ٹینڈر مہنگا ہونے پر منسوخ

اسلام آباد(این این آئی)حکومت کی جانب سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر منسوخ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ٹینڈر چینی کی مہنگی ترین بولی موصول ہونے کے باعث منسوخ کیا گیا ، چینی کی درآمدکے لیے 689 ڈالر فی ٹن کم سے کم بولی موصول ہوئی اور اس حساب سے چینی کی پورٹ پر لینڈنگ 117 روپے فی کلو میں پڑتی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اخراجات ملا کر یوٹیلیٹی سٹورز کو چینی تقریباً 130 روپے فی کلو میں پڑتی، اس سے قبل آخری ٹینڈر میں یوٹیلیٹی سٹورز کو درآمدی چینی123 روپے کلو میں پڑی تھی۔حکومت نے چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کر رکھی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 115 روپے فی کلو تک ہے۔

تازہ ترین