• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کا بحران شروع، حکومت اور اپوزیشن کی گولہ باری ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) حکومت مانے نہ مانے، حقائق یہی ہیں کہ گیس کا بحران پیدا ہو چکا ہے۔ اب اِسے کنٹرول کرنے کا بندوبست ہونا چاہیئے۔ عوامی ایشو سے جُڑے اِس اہم موضوع کو جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“میں زیر بحث لایا جائے گا۔ حکومت اور اپوزیشن کی ایک دوسرے پر گولہ باری جاری،سیاسی پارہ پھر سے چڑھنے لگا۔ خواتین ڈاکٹروں اور نرسز کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر پکڑا گیا۔ میڈیکل انٹری امتحانات دوبارہ کرائے جائیں، سینیٹ کمیٹی کا مطالبہ۔ پاکستانی فنکاروں کی نئی نسل بھی خوب ٹیلنٹ دکھا رہی ہے۔ ایسے ایسے فن پارے کہ سب حیران ہو جائیں۔ اور بینائی جیسی نعمت کی قدر کریں، بصارت کے عالمی دِن پر بنیادی چیزیں بھی شو کے دوران بتائی جائیں گی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح9بجکر 5منٹ پر نشر ہوگا۔

تازہ ترین