• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت ترین کی تعیناتی، عدالت نے آئندہ بدھ کو وکلا سے معاونت طلب کرلی

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر آئندہ بدھ کو وکلاء سے قانونی معاونت طلب کرلی۔عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں سرکاری وکیل کا اعتراض مسترد کردیا، درخواستگزاران فرید عادل اور محمد آصف نے موقف اختیارکیا کہ پاکستان میں ایسی تعیناتی کے حوالے سے کوئی نظیر موجود نہیں ہے ، شوکت ترین شوریٰ کے رکن نہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انکی تقرری آئین میں طے کئے گئے اصولوں کے خلاف ہے استدعا ہے کہ تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

تازہ ترین