• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے اراضی پر قائم غیرقانونی ہوٹل مسمار

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے سنیئر سپیشل مجسٹر یٹ سردار آصف کے حکم پر ڈی ایم ایم نے گزشتہ روز سیکٹر ایف ٹین فور اسلام آ باد میں سی ڈی اے کی اراضی پر قائم غیرقانونی ہوٹل مسمار کردیا۔ ایک شہری نے سپیشل مجسٹر یٹ کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ایف ٹین فور کی اویس مارکیٹ میں سیکرٹ سکائی کے نام سے ایک ہوٹل سی ڈی اے اراضی پر قائم کیاگیا ہے۔ عدالت نے ڈی ایم اے سے رپورٹ طلب کی تو انسپکٹر انکروچمنٹ سیل طارق آ فریدی نے بتایا کہ اس ہو ٹل کا کوئی اجازت نامہ نہیں دیاگیا۔ سر کاری اراضی پر یہ غیر قانونی تجارتی سر گر می ہے جس پر عدالت نے حکم دیا کہ یہ ہوٹل مسمار کردیاجا ئے اور سامان ضبط کیا جا ئے۔
اسلام آباد سے مزید