• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں مٹھائی تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر )پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ممبر قومی اسمبلی نوید عامر جیوانے کہا ہے کہ بھٹو خاندان سے عوام عقیدت و محبت رکھتے ہیں اور ان کے ایام ایسے مناتے ہیں جیسے اپنے گھر کی خوشیوں کو مل جل کر مناتے ہیں ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر بلاول بھٹو زرداری تک جیالے اور عوام ان کی قیادت کو تسلیم کرتے اور انہیں پسند کرتے ہیں ہم بختاور بھٹو زرداری کے بیٹے کی پیدائش پر ہم انہیں اور آصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کچہری ملتان میں بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔
تازہ ترین