ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ ملتان نے ڈسٹرکٹ جیل ملتان کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے موضع رنگیل پور میں ایک جگہ کا پرپوزل تیار کیا ہے جبکہ اس سے قبل متی تل میں سرکاری زمین دیکھی گئی تھی اب ضلعی انتظامیہ نے حکام کو دو جگہوں کی پرپوزل بنا کر بھیجی ہے جہاں ڈسٹرکٹ جیل ملتان کی تعمیر کی جائے گی۔