• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں ڈینگی وباء کے پھیلاو میں اضافہ

پشاور (وقائع نگار)پشاور کے مختلف علاقوں میں ڈینگی وباء کے پھیلاو میں اضافہ تاہم متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے مچھر مار اسپرے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیلنے لگا شہر کے نواحی علاقوں کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری مچھر مار اسپرے کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے شہر کے نواحی علاقوں پالیسی،ارمڑ،ریگی اور ملحقہ علاقوں کے عوام کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی وباء پھیلنے لگی جبکہ سینکڑوں افراد اسکا شکار ہو چکے ہے تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے تا حال اسکی روک تھام کے حوالے سے کوئی موثر حکمت عملی ترتیب نہ دے سکے جبکہ بیشتر علاقوں میں مچھر مار سپرے بھی نہیں کیاگیا جس سے ڈینگی کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ چکا ہے اور عوام میں اس حوالے سے بے چینی پائی جانے لگی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری مچھر مار سپرے کرنے سمیت دیگر ضروری اقدامات اٹھا کر شہریوں کو اس مہلک مرض سے تحفظ یقینی بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔
تازہ ترین