• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی نادرن گیس ریجنل آفس اسلام آباد کے اہلکارکی گرفتاری کا حکم

پشاور(نیوز رپورٹر)احتساب عدالت کے جج شاہد خان نے غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں نامزد سوئی نادرن گیس ریجنل افس اسلام آباد کے اہلکار کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ گزشتہ روز جب عدالت نے ریفرنس کی سماعت شروع کی تو اس دوران ریفرنس میں نامزد ملزم اورنگزیب سب انجینئر سوئی نادرن گیس ریجنل افس اسلام آباد سکنہ سٹریٹ نمبر33 بنگلہ نمبر 72آئی 10/2نزد پی ایس او پمپ اسلام آباد عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد عدالت نے ملزم کے خلاف بلا ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے اور 26اکتوبر تک عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے
تازہ ترین