• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر اداکار عدنان صدیقی ٹوئٹر پر 98 ہزار فالوورز ہونے کے باوجود اکاؤنٹ ویریفائی نہ ہونے کی صورت میں ٹوئٹر سے شکوہ کناں دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشنز پر اکاؤنٹس کو  ویریفائی کروایا جاتا ہے، مشہور شخصیات کا اکاؤنٹ زیادہ فالوورز ہونےکی صورت میں بھی ویریفائی ہوجاتا ہے۔

ٹوئٹر پر بلیو بیج یعنی ’بلیو ٹک مارک‘ تصدیق  کا نشان سمجھا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اکاؤنٹ اصلی مالک کے ہاتھ میں ہے، جعلی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

عدنان صدیقی کا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر فعال ہونے اور 98 ہزار سے زائد فالوورز ہونے کے باوجود اب تک ویریفائی نہیں ہوا ہے۔

حال ہی میں اداکار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس شکوے کا اظہار کیا کہ ’22 کروڑ پاکستانی میرے اداکار ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں جس نے دنیا کے مختلف براعظموں میں کام کیا ہوا ہے لیکن پھر بھی میں اب تک ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ویریفائیڈ ہونے کا اہل نہیں ہوں۔‘

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ٹوئٹر کے شریک بانی و چیف ایگزیکٹو جیک کو  بھی ٹیگ کیا۔

تازہ ترین