• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت مزید نیچے آنے تک احتساب جاری رہے گا، زرداری


سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک معیشت مزید نیچے نہ آجائے احتساب کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق صدر زرداری  سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ اگلی باری کس کی دیکھ رہے ہیں، اس پر جواب میں انہوں نے کہا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

آصف زرداری سے ایک اور سوال کیا گیا کہ یہ احتساب کا عمل کب تک چلتا رہے گا؟ جواب میں سابق صدر نے کہا کہ جب تک معیشت مزید نیچے نہ آجائے سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری 8 ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے جبکہ کیس میں سابق صدر نے بریت کی درخواست دائر کردی ہے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کچھ دیر بعد سنائے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نے 8 ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشن کیس کی گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ آصف زرداری پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے۔

تازہ ترین