• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے متعلق ابہام دور ہوگیا، وزیر اعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت سے مجھ سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں تکنیکی خامی تھی جو ٹھیک ہوجائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم نے موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی غلط فہمی نہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے متعلق ابہام دور ہوگیا ہے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسد عمر، پرویز خٹک، شفقت محمود سمیت دیگر وزراء بھی موجود تھے۔

تازہ ترین