• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ


ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2300 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قدر ایک لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے دام ایک ہزار 972 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 2 ہزار 23 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکی قدر 29 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 800 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین