• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروت دھماکا کیس: سماعت کرنے والے جج کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر فائرنگ، 6 افراد ہلاک


لبنان میں بیروت دھماکا کیس کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں پر فائرنگ کر دی گئی۔ جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

لبنانی وزیر داخلہ نے کہا کہ مظاہرین پر فائرنگ میں 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 4 اگست کو بیروت کی بندر گاہ کے قریب دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے اور املاک کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

تازہ ترین