• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل اسکوائش ٹورنامنٹ، طیب اسلم کو سیمی فائنل میں شکست

پاکستان کے طیب اسلم کو چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد میں جاری چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل ا سکواش ٹورنامنٹ کے مینز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس کے آگسٹس ڈوسورڈ نے پاکستان کے طیب اسلم کو پورے 5 گیمز کے بعد 11-9, 11-7, 9-11, 3-11 اور 11-4 سے شکست دی۔

دوسرے سیمی فائنل میں مصر کے مصطفیٰ السرٹی نے ہانگ کانگ کے ہینری لونگ کو 8-11, 11-7, 11-7 اور 11-5 سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

ٹورنامنٹ میں خواتین ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں مصر کی سلمہ الطیب نےہم وطن فیروز ابوالخیر کو 11-7, 7-11, 11-6 اور 12-10 سے مات دی۔

دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کی ماریہ ا سٹیفن نے مصر کی ندین کتب کو 11-7, 6-11, 11-9 اور 11-9 سے زیر کیا۔

ایونٹ میں مینز اور ویمن کے فائنلز کل کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین