• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی میڈیا نے پاک بھارت میچ سے قبل ’موقع موقع‘ کا نیا اشتہار جاری کردیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر پاک بھارت میچ سے قبل ’موقع موقع‘ کے نام سے نیااشتہار جاری کردیا۔

نیشنل ٹی 20کپ کا ہائی وولٹیج گیم 24 اکتوبر اتوار کو دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت درمیان کھیلا جائے گا۔ 

میچ سے قبل دونوں جانب شائقینِ کرکٹ سمیت سابق کرکٹرز اپنے کھلاڑیوں کو مشورے دے رہے ہیں۔

ٹی20ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے مابین سیاسی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک نے کافی عرصے سے باہمی سیریز نہیں کھیلی، اس دوران صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں دونوں ٹیموں کو آپس میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔

اس تمام تر صورتحال کے باوجود دونوں جانب شائقین کرکٹ میں جوش و ولولہ آج بھی برقرار ہے جسکا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں صرف 2 سے تین گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں۔

آئی سی سی ورلڈکپ میچز کے ریکارڈ پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان کا بھارت سے 12 مرتبہ سامنا ہوا، جس میں بھارت نے تمام مقابلوں میں پاکستان کو شکست دی، پاکستان کو 50اوورز کے ورلڈ کپ میں بھارت نے 7 جبکہ ٹی20 ورلڈکپ میں 5 بار شکست سے دوچار کیا۔

یہ اشتہار دیکھنے میں تو ایک پاکستانی شائقین کی اس خواہش کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو بھارت کوشکست دیتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔ 

رواں سال بھی ورلڈ کپ شروع ہونے سے چند روز قبل ’اسٹار اسپورٹس‘ نے دوبارہ یہی اشتہار جاری کیا ہے جس میں ایک پاکستانی شائق ہاتھ میں پٹاخے لیے دبئی کی ایک الیکٹرانک دکان میں داخل ہوا جہاں ایک ہندوستانی سکھ مالک نے اسے سلام کیا۔پاک بھارت ٹاکرے کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی شائق ایک ٹی وی کی ڈیمانڈ کرتا ہے اور جواب میں دکان کا بھارتی مالک اسے یاد دلاتا ہے کہ اس نے کچھ سال پہلے پاکستان کے ہارنے کے بعد اپنا ٹی وی کیسے توڑا۔

 اس لیے وہ اسے ’بائی ون بریک 1‘ اسکیم کے تحت 2 ٹیلی ویژن سیٹ دیتا ہے۔ اس کے بعد اشتہار روایتی ’موقع موقع‘ کے بیک گراؤنڈ میوزک بجنے کیساتھ ختم ہو جاتا ہے۔

تازہ ترین