• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ پاکستان اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے‘‘ امریکی ناظم الامور، پرویز الٰہی سے ملاقات

لاہور(نمائندہ خصوصی) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی انجیلا ایگلر نے کہا کہ امریکہ افغان پناہ گزینوں کے انخلا میں پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان امریکہ کا اہم سٹریٹجک پارٹنر ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانی و مالی قربانیوں کے معترف ہیں،، وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی، ارکان قومی اسمبلی سالک حسین اور حسین الٰہی بھی شریک تھے، امریکی وفد میں امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم میکانولے، امریکی سفارتخانے کی پولیٹیکل آفیسر خدیجہ کورے اور پولیٹیکل سپیشلسٹ صدف سعد شامل تھیں۔ دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان طویل مدتی باہمی تعلقات ہیں، امریکہ کا مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعاون قابل تعریف ہے حکومت تعلیم کے شعبے میں بہت کام کر رہی ہے اور اس سلسلے میں امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تازہ ترین