• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عشرہ رحمتہ اللعالمین ؐ کی تقریبات جاری،محافل میلاد، درود و سلام

لاہور(خصوصی رپورٹر،خبرنگار) عشرہ رحمتہ اللعالمین کو نہایت عقیدت و احترام سے منانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی سی آفس لاہور میں ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کے اختتام پر سرکار دو عالم کی بارگاہ میں ہدیہ درود وسلام پیش کیا گیا۔ محکمہ تحفظ ماحولیات میں قرآت اورنعت کی محافل ہوئی ۔ شرقپور سے نامہ نگارکے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال آمنہ عالم کے مطابق عشرہ شان رحمت للعالمین ؐکے سلسلے میں دارالامان میں خواتین کی محفل نعت ہوئی۔

تازہ ترین