• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کمیٹی کااجلاس،پنجاب کلچرل پالیسی کےمسودے کی منظوری

لاہور(خصوصی رپورٹر،وقائع نگار خصوصی)کابینہ کمیٹی برائے قانونی امور نے پنجاب کلچر پالیسی کے مسودے کی منظوری دے دی۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون کے اجلاس کی صدارت وزیر قا نون پنجاب راجہ بشارت نے کی جس میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور نے کابینہ کمیٹی برائے قانون کو کلچر پالیسی پر بریفنگ دی- وزیر قانون نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی مسودہ جلد حتمی منظوری کے لئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔سیکرٹری محکمہ اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور وزیر قانون کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پالیسی کے مطابق آرٹس اور ثقافت کی مضبوطی کے لئے گورننس سٹرکچر کا قیام عمل میں لا یا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی میں میڈیا، تعلیم اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے برادشت کے کلچر کے فروغ کے لئے فریم ورک وضع کیا گیا ہے۔آرٹس کی حفاظت کے لیے بیانیے کی از سرِ نو تشکیل کی جائے گی۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت کا مزید کہنا تھا کہ تخلیقی اور ثقاقتی انڈسٹریز کے ذریعے معاشی ترقی کے لیے مواقع اور سازگار ماحول کی آبیاری کلچر پالیسی کا اہم رکن ہے. پالیسی کے ذریعے مختلف ثقافتی شعبہ جات کی ترقی اور ترویج ممکن بنا ئی جا سکے گی-
تازہ ترین